عزیر بلوچ کو بری کردیا گیا

0
50

عزیر بلوچ کو بری کردیا گیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق استغاثہ عزیر بلوچ کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے تین مقدمات میں بری کیا ہے۔

مذکورہ مقدمے میں شریک ملزمان ان مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے پراسیکیوشن ملزم کے خلاف گواہ پیش کرنے میں ناکام ہوئی۔ شواہد کے بغیر ملزم کو سزا نہیں دے سکتی۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو جیل سے رہا کیا جائے۔

دو ہزار بارہ میں پولیس مقابلے،اقدام قتل کی دفعات پر عزیر بلوچ کے خلاف یہ مقدمات درج ہوئےتھے،اس کے علاوہ ملزم عزیر بلوچ کےخلاف 58 سے زائد مقدمات کراچی کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

گذشتہ سال ماہ نومبر میں عزیربلوچ سےبرآمد راکٹ لانچر اور دھماکہ خیزمواد جل جانے کا انکشاف سامنے آیا تھا، تفتیشی افسر نے کیس پراپرٹی جلنے سے متعلق رپورٹ جمع کرائی تھی۔

بم ڈسپوزل کے اے ایس آئی نے انسداد دہشت گردی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے بتایا تھا کہ عزیر بلوچ سے ملنے والے 3 آر پی جی سیون راکٹ ، 6 رائفل گرینڈ ،دستی بم کوناکارہ کیا گیا، عدالت نے تفتیشی افسرسے سوال کیا کہ مقدمے کےکیس پراپرٹی کہاں ہے، جس پر تفتشی افسر نے جواب دیا کہ مقدمہ کی کیس پراپرٹی جل گئی ہے

Leave a reply