عذیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری
کراچی کی ایک عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کر دیا۔جوڈیشل کمپلیکس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے عذیر بلوچ کے خلاف دو مقدمات میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔عذیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے کے دونوں مقدمات 2007 اور 2009میں کلری تھانے میں درج کیے گئے تھے۔ملزم کے وکیل کے مطابق مقدمے میں نامزد تین ملزمان ملزمان طارق سیاپا،سعید پٹھان اورعمر کچھی پہلے بری ہو چکے ہیں جب کہ عمر کچھی ایک پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے ۔یاد رہے کہ عذیر بلوچ کے خلاف 60 سے زائد مقدمات قائم ہیں جن میں سے11 مقدمات میں وہ بری کیا جاچکا ہے.