ملک ریاض کی بیٹی کے تشدد کا شکار عظمی کا کل پریس کانفرنس کا اعلان

0
82

لاہور:ملک ریاض کی بیٹی کے تشدد کا شکار عظمی کا کل پریس کانفرنس کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق ملک ریاض کی بیٹی کے تشدد کا شکار ہونےوالے عظمی نے ایک اہم پیغام دے کر ملک ریاض جیسے طاقتورآدمی کو بھی ہلا کررکھ دیا ہے ، عظمی کہتی ہیں‌کہ وہ کل ایک بہت بڑی پریس کانفرنس کریں گی

باغی ٹی وی کے مطابق ملک ریاض‌کی بیٹی کے تشدد کا شکارعظ‌میٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے اہم پیغام میں کہا ہےکہ کل سہ پہر 3 بجے وہ لاہورپریس کلب میں ملک ریاض کی بیٹی کی طرف سے کئے گئے تشدد اوراس کے پیچھے تمام محرکات کو اہل پاکستان کے سامنے رکھیں گی

یاد رہے کہ ملک ریاض کی بیٹی نے اپنے گن مینز کے ساتھ عظمیٰ‌خاں کےگھر آکر اسے تشدد کانشانہ بنایا، اس سلسلے میں بطور ثبوت ملک ریاض‌کی بیٹی کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے جو کہ واضح اور پکا ثبوت ہے اس سے پہلے وائرل ویڈیوں میں اس کی بلیک میلنگ کی آواز تو سنی جاسکتی تھی بعد میں ایک اور ثبوت بھی سامنے آگیا جس میں اس خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے .

واضح‌ رہے کہ سوشل میڈیا پر تیل ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،ملک ریاض کی بیٹی ، اپنے نجی محافظوں کے ساتھ زبردستی معروف ماڈل عظمہ خان کے گھر داخل ہوئی ، انہوں نے ماڈل پر پٹرول پھینک دیا اور اس کی بہن ہما خان اور عظمیٰ خان کو مبینہ طور پرجلانے کی دھمکی بھی دی
ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے اداکاراؤن پر تیل ڈالنے اور انہیں آگ لگانے کی دھمکی پر اداکارائیں خوفزدہ ہو گئیں،ملک ریاض کی بیٹی کے ساتھ موجود ایک خاتون ان اداکاراؤں کو دھمکیاں بھی دے رہی ہے

ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے دو خواتین پر تیل پھینکنے پر سوشل میڈیا صارفین بھی کڑی تنقید کر رہے ہیں.سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کرنل کی بیوی پر تو ٹرینڈ چلایا گیا تھا اب ملک ریاض کی بیٹی پر سب کیوں خاموش ہیں

Leave a reply