وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔
باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیس میں مرکزی ملزمہ فلک جاوید کے خلاف مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ فلک جاوید کے مبینہ سہولت کار حیدر علی کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم حیدر علی فلک جاوید سے مسلسل رابطے میں تھا۔ ذرائع سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ ملزم حیدر علی کو پشاور کی تحصیل مٹہ سے گرفتار کیا گیا۔
دودھ پینے سے 13 افراد جاں بحق، کیس میں سنسنی خیز انکشافات
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوال کیا تھا کہ خاتون کی فیک ویڈیو بنا کر لگا دینا اتنا آسان کیوں ہے؟ لاہور ہائی کورٹ میں اپنے نازیبا ویڈیو لیک کیس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایک فلم میں تو تاریخ کے بعد تاریخ سے حل نکل آیا تھا، مجھے نہیں لگتا کہ میرے کیس میں تاریخ کے بعد حل نکلے گا۔