لاہور: احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری بے ہوش ہوگئیں۔عظمی بخاری رش اور دھکم پیل کی وجہ سے گرکر بے ہوش ہوگئیں. ذرائع کے مطابق پولیس کے ساتھ مزاحمت کے دوران رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری احتساب عدالت کے باہر رش اور گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئیں، ریسکیو نے عظمیٰ بخاری کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق آج احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کےقائدین کی احتساب عدالت میں آج پیشی کے موقع پر ن لیگی اراکین اسمبلی خواجہ عمران نذیر،بلال یاسین،رمضان صدیق بھٹی،کنول لیاقت اورعظمی بخاری نے پولیس سے احتساب عدالت کےاحاطہ میں جانے کی اجازت مانگی،اجازات نہ ملنےپر کارکنوں نے زبردستی قدم بڑھائےتو پولیس کی جانب سےلاٹھی چارج کیا گیا.
احتساب عدالت سے ذرائع کے مطابق خاتون رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری اور پولیس کےدرمیان دھکم پیل ہوئی،پولیس اہلکار کی جانب سے عظمی بخاری کونامناسب طریقےسے روکنے پر خاتون رکن نے تھپڑدے مارا، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایسا تو کبھی دورآمریت میں بھی نہیں ہوا۔