مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا بیان

0
48

پنجاب میں افراتفری،انتشار اور لاءاینڈآڈر کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے.ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف،ٹیچرز،طلبہ،ریلوے ملازمین اور عام شہری سرپا احتجاج ہیں.پنجاب حکومت کبھی احتجاجی ٹیچرز کو گرفتار ،کبھی طلبہ کےخلاف غداری کے مقدمات درج کراتی ہے.پنجاب میں کبھی سیاسی کارکنوں اور کبھی ارکان اسمبلی پر دباﺅ ڈالنے کےلئے جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں.

آج بھی پیف کے ٹیچرز وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے دھرنہ دے رہے ہیں.عثمان بزدار ٹیچرز کو ملنے کی بجائے چھپ کر بیسمنٹ میں بیٹھے ہیں.پنجاب میں ہر طبقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کا شکار بن رہا ہے.پنجاب کے 54ترجمان اپنے لیڈر کی طرح عوام کو سبز باغ دیکھانے میں مصروف عمل ہیں.حکومتی ترجمانوں کی فوج کا کام صرف بزدار کی نالائقی پر پردہ ڈالنا ہے.

Leave a reply