مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل حمزہ شہباز بہادر باپ کا ایک دلیر بیٹا ہے.
باغی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں بھی قید تنہائی کاٹی لیکن جھکا نہیں تھا. وزیراطلاعات نے یہ کنفرم کیا شریف فیملی احتساب نہیں عمران خان کا غصہ اور انتقام برداشت کررہے ہیں.عدالت پہلے بھی مختلف کیسز میں قیدیوں کے بنیادی حقوق واضع کرچکی ہے. حمزہ شہباز سیاسی قیدی ہیں ان کی سیکیورٹی اور زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے.
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت شاید اب اپنے سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے بھی کھیلنا چاہتی ہے. حمزہ شہباز ڈیڑھ سال سے جیل کی قید تنہائی اور حکومتی جبر کا سامنا کررہے ہیں.چوہان صاحب آپ سے اور آپ کے لیڈر سے تو جیل کے 24گھنٹے برداشت نہیں ہونگے . چوہان صاحب آپ کو مریم نواز کی اتنی فکر کیوں آپ ہمارے چاچے مامے نہ بنیں. مریم نواز کا شہبازشریف جھگڑا ہوا یا نہیں اس کی فکر چھوڑیں.
کل عمران خان نے خاتون اول کے حوالے سے جو انکشافات کیے وہ حیران کن ہیں. عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ چوہان صاحب کیا خاتون اول کہیں جارہی ہیں؟
وزیر لغویات اپنی معلومات اور اطلاعات خود تک محدود رکھیں. آپ جیسے ہماری پارٹی کے قریب پھٹک بھی نہیں سکتے. شریف فیملی فیاض چوہان کے لیڈر کی طرح چرسی،بھنگی اور زکوٰة چور نہیں ہے