مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل

0
23

چوہان صاحب اپوزیشن کی فکر چھوڑیں پہلے اپنی جماعت کو ایک اور نیک بنالیں. آپ کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے ایجنڈے سے کوئی وزیر اور مشیر متفق نظر نہیں آرہا. وفاق اور پنجاب کے وزیروں نے اپنی اپنی ڈیرھ اینٹ کی مسجدیں بنالی ہیں. حکومتی وزیروں میں ریس لگی ہے ”توں چل تے میں اپنا حصہ لے کے آیا.“ لوٹ مار،بھک ننگ ایسوسی ایشن کا سرغنہ ہر سکینڈل پر کمیٹیاں ڈالنے میں لگاہے.عظمیٰ بخاری

تحریک انصاف کا ایک ہی ویژون ہے” کرپشن کرتے جاﺅ اور عمران خان کی تعریفیں کرتے جاﺅ.“ عمران خان کی تعریفیں کرنے سے نیب کسی کرپٹ ،دیہاڑی باز اور مافیا کو ہاتھ نہیں ڈالے گا. اپوزیشن کے ہر بیٹھک سے حکومتی ترجمان کی حالت قابل ترس ہو جاتی ہے. عید کے بعد حکومت کےخلاف فائنل راﺅنڈ شروع ہوگا. اپوزیشن اب عمران خان کو بھاگنے کا موقعہ نہیں دے گی. قوم نے تبدیل کا مزہ چکھ لیا ہے اب تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکلتی دیکھنا باقی ہے. ترجمان مسلم لیگ (ن)

Leave a reply