عظمی بخاری نے شہریوں کے نام پیغام جاری کردیا

0
103

عظمی بخاری نے شہریوں کے نام پیغام جاری کردیا

باغی ٹی وی :مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے شہریوں کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے گھروں میں رہیں:شہری اپنی جانوں پر رحم کھائیں. گھروں سے غیرضروری نکلنے سے پرہیز کریں

ریاست اداروں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا انتظامیہ ریاستی احکامات پر عملدرآمد کرائے.شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقدامات کو سنجیدہ لیناچاہیے:کرونا سے بچاؤ کا واحد حل خود کو محفوظ رکھنا ہے.

عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کرونا کے بڑھتے مریضوں پر تشویش ہے:عام آدمی کےلیے تین ہزار کا حکومتی ریلیف ناکافی ہے.تین ہزار میں پانچ افراد پر مشتمل فیملی 14دن کا راشن نہیں خرید سکتی.حکومت کم ازکم پندرہ ہزار روپے مزدور طبقے کو راشن کےلیے دے..ریاست قوم کےلیے ماں کا درجہ رکھتی ہے.اس لیے کوئی بھی ماں اپنے بچوں کو بھوک اور پیاس کی حالت کمرے میں بند نہیں کرسکتی.
واضح‌ رہے کہ کرونا وائرس سے اب تک پاکستان
میں 7 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جس میں سے 3 کے پئ اور ایک ایک بلوچستان، سندھ، گلگت اور پنجاب میں ہوئی ہے.

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 28 کیسز سامنے آئے ہیں، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19 ہے جبکہ 5 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، پنجاب مین لاک ڈاؤن 6 اپریل تک جاری رہے گا،سندھ میں لاک ڈاؤن اک تیسرا روز ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے

پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز گزشتہ روز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

Leave a reply