مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل، حکومت کی کشتی میں چھید کرنے کےلئے عمران خان کے وزیر اور مشیر کافی ہیں
سائبیرئن پرندے موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی اپنے نئے گھونسلوں کی تلاش میں نکل جائیں گے، خادمہ فردوس،احتساب اکبر ،بدزبان چوہان اور گل دغاباز جیسے پرندے زیادہ گرمی برداشت نہیں کرسکتے
خلائی مخلوق نے عمران خان کو وہی پرندے دیے جو صرف ایک سیزن تک کارآمد ہوتے ہیں، خادمہ باجی اگر نئے پاکستان میں کرپشن کے سکینڈلز سامنے نہیں آرہے تو کیا یہ کرپشن کے ریکارڈ خلاءمیں قائم ہو رہے ہیں؟
سیاسی لوگ ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں زندہ رہتے ہیں اور غیر سیاسی مہرے صرف ایک ٹرم کی پیداوار ہوتے ہیں، جن لوگوں کا لیول کونسلر بننے کا نہیں تھا ان کو معاون خصوصی اور چمچے بھرتی کرلیا ہے
عمران خان کو بھی واہ واہ کرنے والے چمچوں کی ضرورت ہے، عمران خان کہتے ہیں کسی کو این آر او نہیں دوں تو چمچے ظل سبحانی کی شان میں قلابے ملا دیتے ہیں
پاکستانیوں پر اس وقت شیخ چلی اور نورے حوالدار کی حکومت ہے جو غریبوں کا خون نچوڑ رہے ہیں