مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ کاردار کی چوری ہو گئی ، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ن لیگی رہنما ،عظمیٰ کاردار کے زیورات چوری کر لئے گئے ہیں، زیورات ماڈل ٹاؤن کلب سے چوری ہوئے ہیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، درج مقدمہ کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کے زیورات ماڈل ٹاؤن کلب سے چوری ہوئے ،عظمیٰ کاردار کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کلب کی 2 انسٹرکٹرز اور ملازمین مشکوک ہیں، تفتیش کی جائے اور میرے زیورات برآمد کروائے جائیں.
عظمیٰ کاردار کے مطابق چوری ہونے والے زیورات کی مالیت پانچ لاکھ تھی، زیورات چوری کی واردات گزشتہ روز سوئمنگ کے دوران ہوئی میں اسمبلی سیشن کے بعد کلب میں سوئمنگ کیلئے گئی تھی اور زیورات پرس میں تھے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے،جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے،
مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان