کراچی : بھٹو ابھی زندہ ہے مگر بھٹو کے نگری میں لوگ کتے کے کاٹنے کی وجہ سے مر رہے ہیں، مگر بھٹو ابھی بھی زندہ ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں جبکہ لوگ مر رہے ہیں،
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سکرنڈ میں ویکسین سینٹر قائم کرنے کیلئے4کروڑ خرچ کئے گئے،500ویکسین تیارپڑی ہیں اٹھائی نہیں گئی،21اگست کو اسمبلی میں کہا تھا کہ لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے، بات سنی نہیں گئی اور ایک بچہ انتقال ہوگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں سیکشن420رائج ہے، کتے کی ویکسین غریب میرحسن کو نہیں ملی،وزیراعلیٰ سندھ جھوٹ بولتے ہیں، میں نے میرحسن کے والد سے بات کی ہے،اُنہوں نے بتایا کہ وہ بچے کو ہسپتال لیکرگئے تھے لیکن ویکسن نہیں ملی،