ویڈیو سیکنڈل ،ناصر بٹ کے بیٹے کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناصر بٹ کے بیٹے کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کر دیا ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے حمزہ بٹ کو دو روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا
ایف آئی اے نے ناصربٹ کے بیٹے کو گزشتہ شب ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا.
قبل ازیں ویڈیو سیکنڈل کے کردار ناصر بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، ناصر بٹ نے نصیر بھٹہ ایڈیوکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ نواز شریف کی اپیل کے ساتھ اضافی دستاویزات لگانے کی اجازت دی جائے،
جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ ن لیگ یو کے کا 14 سال سے صدر ہوں، جج ارشد ملک کا آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کا انکار کرنا غلط ہے، مجھ پر جج کو دھمکیاں دینے کا الزام بھی غلط ہے، نواز شریف کی اپیل کے دوران ویڈیو سیکنڈل سامنے آیا، جج ارشد ملک کے حلف نامے میں میرے حوالہ سے بیان درست نہیں.
ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت
ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.








