اداکارہ وینا ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ جب کسی انسان پر عروج ہوتا ہے تو سب اس کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں اس کے ساتھ دوستی یا تعلق واسطہ رابطہ رکھنا فخر سمجھتے ہیں لیکن جب زوال آتا ہے تو کوئی ساتھ نہیں دیتا ، بلکہ آپ کے سائے سے بھی بھاگتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہر کوئی چڑھتے سورج کو ہی سلام کرتا ہے. لیکن میں ایسی نہیں ہوں میرا جس سے تعلق ہو میں اسکو عروج ہو یا زوال نہیں چھوڑتی، وینا ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے میں اسکو کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتی.
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے ، کبھی کسی کی زندگی میںدخل اندازی نہیں کی ، ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بس اپنا کام کروں اور گھر چلی جائوں. میں کم کم اس لئے نظر آتی ہوں کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ معیاری کام کروں . وینا ملک نے کہاکہ میں اپنے بچوں کو پال رہی ہوں ان پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہوں .اور اپنا کام کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ میرا اس بات پر ایمان ہے کہ جیو اور جینے دو .