پاکستان شوبز انڈ سٹری کی نامور اداکارہ اوعر میزبان وینا ملک نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو پاکستانی وزیراعظم اور سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چئیرمین سے تمیز سیکھنے کا مشورہ دے دیا-
باغی ٹی وی : اداکارہ و میزبان اور پی ٹی آئی کی سپورٹر وینا ملک سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سیاسی بیانات بالخصوص ن لیگ اور مریم نواز شریف کے خلاف سیاسی اور غیر اخلاقی بیانات دینے کے باعث مشہور ہیں-
وینا ملک مریم نواز کے خلاف بولنے اور بیانات دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں اور ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس مین نازیبا اور غیر اخلاقی زبان کا ستعمال کرتے یوئے شدید تنقید کا نشانہ بناتی ہیں جس پر وینا ملک شدید تنقید کی زد میں رہتی ہیں-
حال ہی میں وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے دو تصاویر شئیر کیں جس میں ایک تصویر ن لیگ کی نائب صدر کی کوئٹہ مین جلسے کے دورن کی ہے جس میں صوفے پر اپنی نشست پر بیٹھی ہیں جبکہ ایک غریب عورت مریم کے پاؤں کے پاس ہی زمین پر بیٹھی ہے اپنا مسئلہ بات رہی ہے جسے مریم نواز پوری توجہسے سُن رہی ہیں-
اس جاھل عورت کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ھے۔۔۔ جس میں سب سے پہلے تمیز ھے.
جو گھر میں کسی نے نہیں سکھائ تو اب عمران خان سے سیکھ لے!!! pic.twitter.com/KigMc78ofu— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) October 26, 2020
وینا ملک کی شئیر کردہ دوسری تصویر وزیراعظم عمران خان کی ہے جو ایک تقریب میں بیٹھے ہیں اور ایک غریب عورت ان کے ساتھ رکھے گئے صوفے پر بیٹھی ہے –
وینا ملک نے ان دونوں تصاویر کا فرق واضح کرتے ہوئے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس جاہل عورت کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے جس میں سب سے پہلے تمیز ہے-
وینا نے لکھا کہ تمیز جو گھر میں کسی نے نہیں سکھائی تو مریم نواز اب عمران خان سے سیکھ لے-