اقرارالحسن کے بعد وینا ملک نے سعید غنی کی دھلائی کردی ، اہم بیان دے کرآگ لگادی
کراچی :اقرارالحسن کے بعد وینا ملک نے سعید غنی کی دھلائی کردی ، اہم بیان دے کرآگ لگادی ،اطلاعات کے مطابق معروف اداکارہ وینا ملک نے اقرارالحسن کا ساتھ نبھاتے ہوئے سندھ حکومت کے وزیرتعلیم سعید غنی کی خوب دھلائی کردی ہے اورالفاظ کی ایسی بمباری کی ہے کہ ان الفاظ سے سیاسی حلقوں میں آگ لگ گئی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق معروف اداکارہ نے سعید غنی کی طرف سے پاکستان کے معروف ٹیلی ویژن نیٹ ورک آے آر وائی اور معروف صحافی اقرارالحسن کے خلاف زبان درازی پرسخت ردعمل دیا ہے ، وینا ملک نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے تعلیم کے میدان میں ترقی کرلی ہے اوراسی ترقی کی وجہ سے ان سکولوں سے انسانوں کو نکال کرگدھے باندھ دیئے گئے ہیں
پیپلزپارٹی نے تعلیم پر اتنا زور دیا ہے کہ انسان نکال کر سکولوں میں گدھے باندھ دیے ہیں جیسے ہی کوئی گدھا میٹرک پاس کرے گا اسے وزیراعلیٰ سندھ بنا دیا جائے گا
اسے کہتے ہیں بلاولی وژن
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 10, 2020
وینا ملک نے یہ ردعمل ایک ٹویٹ میں دیا ہے اس ٹویٹ میں وہ بہت سخت اور نازیبا الفاظ کہتی ہیں کہ یہی وجہ ہے کیہ جیسے ہی کوئی گدھا میٹرک پاس کرلیتا ہے اسے وزیراعلیٰ سندھ بنا دیا جاتا ہے ساتھ ہی وینا ملک نے کہا کہ اسے کہتے ہیں بلاولی و ژن