نواحی علاقہ 11-9 ڈبلیو بی وہاڑی میں غریب سبزی فروش رحمت علی کے دو بیٹے دونوں ہی آنکھوں کے نور سے محروم ہیں، یہ محرومی پیدائشی طور پر نہیں تھی، بلکہ بچوں کے ساتھ ہونے والے واقعات نے ان دونوں کو دنیا کی رنگینیوں کو دیکھنے سے محروم کردیا ہے.
آصف اور ریحان کے والد رحمت علی نے دکھ بھری داستان سناتے ہوئے بتایا کہ غربت اور مفلسی دونوں بیٹوں کے علاج کے آڑے آگئی ہے، دونوں بچوں آصف اور ریحان نے کہا کہ ہم بھی پڑھ لکھ کر افسر بننا چاہتے ہیں، مگر حادثات اور غریبی کی وجہ سے ہم اپنے باپ کا سہارا بھی نہیں بن سکے ہیں، ایک بیٹے کی بینائی سفید موتیا ہونے اور دوسرے کو کلاس میں ٹیچر کا دھکا مارنے سے چلی گئی تھی، مگر آج بھی انکا علاج ممکن ہے والد رحمت علی نے ریاست مدینہ کے حکمرانوں اور مخیر حضرات سے اپنے بچوں کے علاج کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ وہ اپنے بڑھاپے کے سہارے بچوں کی بینائی کو واپس لا سکے.