ویانا میں ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس

باغی ٹی وی : آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے غور و خوض کیا گیا . اس اجلاس میں فرانس، جرمنی، برطانیہ، روس، چین اور ایران نے شرکت کی

امریکی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں ایران کے ساتھ بات چیت کا دوبارہ آغاز آئندہ چند روز یا ایک ہفتے میں ہو سکتا ہے ۔امریکی عہداروں کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات مشکل ہوں گے۔

ان مذاکرات بارے میں اگرچہ مبصرین کا خیال ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان کسی نتیجے پر پہنچنا ابھی کافی مشکل عمل ہے لیکن اس قضیے پر بات چید کا آگاز ہونا بھی مثبت انداز سے دیکھا جا رہاے .

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر اوبامہ اور ایرنی حکومت کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس سے سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 8 مئی 2018 کو یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا اور جوہری معاہدے میں شامل دیگر ممالک نے بھی جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا جس کے بعد ایران نے 5 جنوری 2020 کو جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں کو کم کرنے کا فیصلہ اور اعلان کیا .

Shares: