محبت کے عالمی دن پر اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر حرامانی تنقید کی زد میں

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ حرا مانی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں-

باغی ٹی وی : 14 فروری کا دن دنیا بھر میں محبت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ مختلف طریقوں سے اظہار محبت کرتے ہیں۔

اداکارہ حرا مانی نے ویلنٹائن کے موقع پر ملازمہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لوگوں کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا محبت سب کے لیے ہوتی ہے۔ محبت پھیلائیں میری نذیرا باجی۔

تاہم انہیں اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔ لوگوں نے ان کی تعریف کرنے کے بجائے ان پر تنقید کرنی شروع کردی۔ اور ان کی ملازمہ کے پرانے کپڑوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا اپنے ملازمین کو پہننے کے لیے کچھ بہتر کپڑے دے کر محبت پھیلائیں۔

اریبہ نامی صارف نے تبصرہ کیا آپ کا شیشہ کتنا صاف ہے۔ مدیحہ نامی خاتون نے حرامانی پر طنز کرتے ہوئے لکھا اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر لے کر بڑا کوئی احسان کیا ہے آپ کیا ظاہر کرنا چاہ رہی ہیں؟ کم از کم ان کو نیا سوٹ ہی لے دویا کوئی اپنا پہنا ہوا سوٹ دے دو۔

ایک صارف نے ویلنٹائن ڈے کو منانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا اسلام میں یہ دن منانا مسلمانوں کے لیے جائز نہیں۔

Comments are closed.