دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس ی وجہ سے تمام ثقافتی و شوبز سرگرمیاں اجتماعات منسوخ کر دئئے گئے تھے تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دنیا کے قدیم ترین وینس فلم فیسٹیول کا آغاز اپنے شیڈول کے مطابق رواں سال ستمبر کو ہوگا۔
باغی ٹی وی :دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس ی وجہ سے تمام ثقافتی و شوبز سرگرمیاں اجتماعات منسوخ کر دئئے گئے تھے تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دنیا کے قدیم ترین وینس فلم فیسٹیول کا آغاز اپنے شیڈول کے مطابق رواں سال ستمبر کو ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ وینس فیسٹیول بھی باقی اجتماعات کی طرح منسوخ یا ملتوی کردیا جائے گا
ان خبروں کے بعد وینس کے گورنر لوکا زائیا نے ان خبروں کو بےبنیاد ٹھہراتے ہوئے واضح کیا کہ فیسٹیول اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔
خیال رہے کہ ’وینس‘ کو دنیا کے قدیم ترین فلم فیسٹیول ہونے کا اعزاز حاصل ہے جسے بینئیل دی وینیزیا کمپنی کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔








