سرگودھا (عمیر ضیاء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں 10 ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ‘ نان کوالیفائیڈ‘ مصنوعی افزائش نسل کرنیوالے عطائی معالج جانوروں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنے کا سبب بن رہے ہیں جبکہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے استعمال کے باعث جانوروں کی نسل کشی ہورہی ہے اکثر لوگ زائد دودھ حاصل کرنے کیلئے جانوروں کو مختلف اقسام کے ٹیکے لگاتے ہیں جو وقتی طور پر دودھ زیادہ دینے کا موجب بنتے ہیں مگر مستقبل میں یہ جانور دودھ سے مستقل محروم ہوجاتے ہیں جنہیں قصابوں کے حوالے کردیا جاتا ہے متعلقہ محکمہ لائیو سٹاک اس سلسلہ میں اپنا کردار اد اکرنے میں ناکام نظر آرہا ہے۔