ماحول دوست ٹرانسپورٹ : فواد چوہدری نے اسلام آباد کی سڑکوں پربرقی بسیں چلنے کی خوشخبری سنادی
اسلام آباد:ماحول دوست ٹرانسپورٹ : فواد چوہدری نے اسلام آباد کی سڑکوں پربرقی بسیں چلنے کی خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ کی الیکٹرک بسوں میں منتقلی کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سی ڈی اے کی جانب سے ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کو برقی بسوں میں منتقل کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک بسوں پر شفٹ کرے گا، 3 سے 5 سال میں پبلک ٹرانسپوٹ کو الیکٹرک بسوں پر شفٹ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا ابتدائی طور پر 30 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جن میں 48 ہزار مسافر سفر کر سکیں گے، ان بسوں کے چلنے سے 30 ہزار بیرل ڈیزل کی بچت ہو گی، اور 51 کرڑو روپے سال کا ڈیزل بچے گا۔‘پاکستان اسی سال 120 الیکٹرک بسیں امپورٹ کرے گا’
فواد چوہدری کا کہنا تھا عالمی آلودگی میں 25 فی صد حصہ ٹرانسپورٹ کا ہے، 10 سال میں 40 فی صد ٹرانسپورٹ الیکٹرک پر منتقل کر لی تو اچھے نتائج نکلیں گے، کوشش ہے اسلام آباد کو ایشیا کا پہلا شہر بنائیں جس میں مکمل الیکٹرک بسیں ہوں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مزید بتایا کہ لڑکیوں کے لیے تھری ویلر الیکٹرک سواری بھی لانا چاہتے ہیں۔