ویانا حملہ،ویڈیو سامنے آ گئی، پاکستان، امریکہ،فرانس ودیگر ممالک کی مذمت

0
35

ویانا حملہ،ویڈیو سامنے آ گئی، پاکستان، امریکہ،فرانس ودیگر ممالک کی مذمت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویانا حملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں امریکا آسٹریا،فرانس سمیت یورپ کےساتھ کھڑا ہے ،بے گناہ لوگوں کے خلاف دہشت گرد حملوں کو روکنا چاہیے

آسٹریا پر حملے کے بعد فرانس کے صدر نے ٹویٹ کیا ویانا میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد یورپ دہشت گردوں کے آگے نہیں جھکے گا۔فرانس کے بعد ایک دوست قوم پر حملہ کیا گیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ پومپیو نے ویانا حملے کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا ویانا حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،آسٹریا کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں

یورپی رہنماؤں کی طرف سے برطانیہ، جرمنی، فرانس اور ترکی سمیت کئی ممالک نے ویانا میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ویانا کے لوگوں کے لیے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویانا میں آج ہونے والے حملوں سے نہایت صدمے کے شکار ہیں۔

ویانا حملے پراقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیوگوئتریس نے مذمت کی ہے،یواین جنرل سیکریٹری انتو نیو گوئتریس نے حکومت آسٹریا سے اظہار یکجہتی کیا ہے.

پاکستان کی وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ویانا حملے کی مذمت کی ہے،شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ویانا میں حملے قابل مذمت ہیں،

واضح رہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آوروں نے سٹی سینٹر سمیت چھ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ آسڑین وزیرداخلہ کے مطابق ایک حملہ آور مارا جاچکا ہے اور لیکن دوسرا تا حال فرار ہے.سیکیورٹی فورسز علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں اور حکومت نےآج اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرداخلہ کارل نیہامر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فائرنگ کا یہ واقعہ دہشتگرد حملہ ہے.

یہودی عبادت گاہ کے قریب چھ مقامات پر حملے

Leave a reply