نائب کپتان نے ن لیگ کی دواوروکٹیں گرالیں:نہ رکنے والا سلسلہ شروع

0
45

لاہور:نائب کپتان نے ن لیگ کی دواوروکٹیں گرالیں:نہ رکنے والا سلسلہ شروع ،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وسیم اکرم پلس کا انتہائی اہم سپیل شروع ہو چکا، وزیر اعلیٰ نے دو دن میں ن لیگ کی دو اہم وکٹیں اڑا دیں، اپوزیشن کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جار ی رہے گا اور تحریک انصاف اپوزیشن کی پوری ٹیم کو کلین بولڈ کر کے پویلین بھیجے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی کوشش ہے سینیٹ الیکشن سے پہلے بکرا منڈی نہ لگے اسی لئے الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کا مطالبہ کیا۔

ادھر ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن سے پہلے ن لیگ کو دھچکا، وزیراعلیٰ پنجاب سے فورٹ عباس سے لیگی رکن اسمبلی محمد ارشد نے ملاقات میں عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم پی اے محمد ارشد نے پہلی دفعہ وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی۔ عثمان بزدار نے محمد ارشد کو حلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے، عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں، میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں، منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

Leave a reply