وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم عمران کی عید الفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد۔

ایس ایم عمران کا کہنا تھا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں فلسطین اور کشمیر ی عوام کے ساتھ ہیں۔ عید کے اس پر مسرت موقع پر فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

کورونا کیسز میں اضافے کے باعث عوام مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ہمیں عید سادگی سے گھروں میں منانی ہے ۔

یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عید پر سماجی فاصلوں کو ممکن بنا کر اپنے مسلمان بھائیوں کی زندگیوں کی حفاظت کریں ۔ماسک کا استمعال یقینی بنائیں ۔ ہمیں بحیثیت قوم اس عید پر بے حد احتیاط اورذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے۔

Shares: