بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے حال ہی میں ایک پوڈ‌کاسٹ میں شرکت کی ، اس میں انہوں نے بتایا کہ کترینہ کیف کے ساتھ شادی کر نے کا فیصلہ انہوں نے کب اور کیسے کیا. انہوں نے کہا کہ کترینہ کیف سے ملاقات دوستوں کے زریعے ہوئی، میں دیکھا کہ وہ اپنے اردگرد کے لوگوں کی بہت کیئر کرتی ہیں ان کو بے حد خیال رکھتی ہیں. مجھے ان کو دیکھ کر محسوس ہوا کہ یہی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ زندگی گزاری جا سکتی ہے. مجھے جب کترینہ نے توجہ دینی شروع کی تو میری خوشی کی انتہا ہی نہیں تھی، میں بہت خوش ہوا کہ کترینہ کیف مجھے توجہ دے رہی ہے.

”مجھے لگا کہ دنیا بھر کی خوشیاں میری جھولی میں آن گری ہیں”، کترینہ کا یہ روپ دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا ، اور میں نے سوچ لیا کہ اسی لڑکی کے ساتھ شادی کرنی ہے. یوں کترینہ سے دوستی بڑھی تو ہم نے مل کر شادی کا فیصلہ کیا جو کہ کافی اچھا اور درست ثابت ہوا ہے. کترینہ ایک بہترین بیوی اور بہو ہیں.وہ پورے گھر والوں‌کا دل بہت خیال رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے میری ماں کا گھر میں آتے ہی دل جیت لیا.

شادی کب کررہی ہیں؟ تمنا بھاٹیہ اس سوال پر برہم ہو گئیں

دھرمیندر نے جوان کے لئے شاہ رخ خان کو نیک تمنائوں کا پیغام بھیج دیا

بولڈ مناظر شوٹ کروانے کےلئے میرے کپڑے تک پھاڑ دئیے گئے عرفی جاوید کا دعوی

Shares: