وکی کوشال نے آئیفا ایوارڈز میں میلہ لوٹ لیا

0
85

اداکار وکی کوشال نے دبئی میں منعقد ہونے والے ایوارڈز میں میلہ لوٹ لیا۔ وکی بیسٹ ایکٹر کی کیٹگری کے لئے نامزد ہوئے تھے وکی نے اپنے ساتھ تمام نامزدگیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ وکی کو یہ ایوارڈ سردار اُدھم کے لئے ملا اس فلم میں ان کا کردار ایک فریڈم فائٹر کا تھا جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہا ۔اس فلم کی کہانی بتاتی ہے کہ 1919 میں جلیانوالہ باغ قتل عام میں انگریزوں نے 1650 راؤنڈ گولیاں چلائیں۔ سردار ادھم نے صرف 6 فائر کیے لیکن ان 6 کا اثر مجاہدین آزادی اور ان کی آنے والی نسلوں کے دلوں میں گہرائی سے اتر گیا۔ ٹریلر میں سردار ادھم سنگھ کی زندگی کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ فلم کی کہانی رتیش شاہ اور شوبینڈو بھٹاچاریہ نے لکھی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری شوجیت سرکار نے کی ہے اور رونی لاہری اور شیل کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔وکی ایوارڈ جیتنے پر نہایت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے لئے یہ ایوارڈ اہمیت کا حامل ہے۔

وکی کوشل نے ایک انٹرویو میں ادھم سنگھ کا کردار ادا کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک پنجابی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں ، میرا آبائی گھر پنجاب میں ہے ، جو جلیاں والا باغ سے صرف دو گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ تو ہم سردار ادھم سنگھ ، شہید بھگت سنگھ ، جلیانوالہ قتل عام کے بارے میں سن کر بڑے ہوئے ہیں لہذا ایسے کرداروں پر مبنی کہانی کا حصۃ بننا میرے لئے فخر کی بات ہے.

Leave a reply