اداکار وکی کوشل جو کہ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر ہیں ان دونوں کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی ، اداکار نے حال ہی میں اپنی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کیا ہے . وکی بتاتے ہیں کہ ہم دونوں کی پہلی ملاقات ایک نجی پارٹی میں ہوئی جو مشہور فلمساز زویا اختر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی تھی. ملاقات کے بعد کترینہ کیف نے ہلکی پھلکی بات چیت شروع کی ، اور کرتے کرتے دوستی ہوگئی اس کے بعد ہم دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کر دیا . انہوں نے کہا کہ کترینہ کیف کا میری زندگی میں آنا میری خوش قسمتی تھی . ہم دونوں کو بہت جلد محسوس ہو گیا کہ ہم ایک دوسرے کے لئے بنے ہیں لہذا ہم نے شادی کا فیصلہ کر
لیا . یاد رہے کہ کترینہ کیف کو آخری بار ہارر کامیڈی فلم فون بھوت میں دیکھا گیا تھا، اس فلم نے بہت زیادہ کامیابی تو حاصل نہیں کی لیکن شائقین نے کترینہ کیف کی اداکاری کو بے حد سراہا .کترینہ کے پاس اس وقت جی لے زرا، اور ٹائیگر 3 جیسی فلمیں ہیں دوسری طرف وکی کوشل اس وقت سوانحی ڈرامے سیم بہادر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد وہ مزاحیہ تھرلر گووندا نام میرا میں نظر آئیں گے.