اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں حیران

ہم جب بھی ایک ساتھ ہوتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں ہماری بحث نہ ہو
0
84
katrina kaif and vicky kaushal

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل جو ہر وقت اپنی اہلیہ کی تعریفیں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ، ان کی میڈیا سے جب بھی گفتگو ہوتی ہے وہ کترینہ کی خوبیاں ہی گنواتے رہتے ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ اور مجھے ایک ساتھ بہت کم وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے، وہ بھی مصروف ہوتی ہے اپنی شوٹنگز میں ، اور میں بھی ، اس لئے ہم جب بھی ایک ساتھ ہوتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں ہماری بحث نہ ہو، لیکن کترینہ کیف کا ایک مسئلہ ہے کہ وہ اگر کسی معاملے پر بحث میں پڑ جائے تو اپنے پوائنٹ کو درست ثابت کرنے کے لئے آخری حد تک جاتی ہے اور میں ایسا نہیں کرتا بلکہ میں ایسا کرتا ہوں

کہ دیکھ لیتا ہوں کہ جس معاملے پر بحث لمبی ہوسکتی ہے اس پر میں ہار مان لیتاہوں بلکہ میں نے تو جو غلطی کی بھی نہیں ہوتی اس پر معافی مانگ کر معاملے کو جلدی ختم کر دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اہلیہ کترینہ کیف لڑتی نہیں ہیں لیکن اپنی بات اپنا پوائنٹ ثابت کرنے کےلئے دلیلیں ضرور دیتی ہیں۔ وکی نے کہا کہ” میری اہلیہ اور میرے درمیان کبھی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا ہم دلیل کے ساتھ بات ضرور کرتے ہیں” ایکدوسرے سے کسی معاملے پر اختلاف بھی کرتے ہیں لیکن اس طرح سے کہ ہمارے درمیان معاملت نہ بگڑیں۔

زندگی کے پہلے آڈیشن میں فیل ہو گئی تھی اقراء عزیز

آپریشن کے بعد بھی چند تھیٹرز میں فحاشی جاری ہے گوشی خان

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینما ایونٹ کا انعقاد

Leave a reply