کترینہ ایک مہینے میں چار بار گھر کا بجٹ تیار کرتی ہیں وکی کوشل

0
125

بالی وڈ اداکار وکی کوشل اکثر اپنی اہلیہ کترینہ کیفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ میری اہلیہ گھر کے کام کاج میں بہت دلچپسی لیتی ہیں وہ گھر کے ملازموں کے ساتھی بھی بہت زیادہ رابطے میں رہتی ہیں. وہ ایک ہفتے میں ایک بار اپنے گھر کے تمام ملازموں کو بٹھا کر ان کے ساتھ گھر کا بجٹ ڈسکس کرتی ہیں اور اس دوران وہ بجٹ کو لیکر بہت ساری باتیں کرتی ہیں ، اور میں بیٹھ کر کترینہ کیف کو

دیکھ رہا ہوتا ہوں ، مجھے ان کو یہ سب کرتا دیکھ کر بہت پیار آتا ہے.یوں میری اہلیہ ایک مہینے میں ایک بار کی بجائے چار بار بجٹ پیش کرتی ہیں اور میں چوں کیے بغیر جو وہ کہتی ہیں کر لیتا ہوں. وکی کوشل نے کہا کہ میری اہلیہ آئیڈیل بیوی ہیں وہ میرا اور میری ماں کا میری پوری فیملی کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں . کترینہ گھریلو ملازموں‌کے ساتھ ہندی میں بات کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ وہ انگلش کا استعمال نہ کریں کیونکہ سارے گھریلو ملازم انگلش سمجھنے والے نہیں ہوتے.

Leave a reply