راولپنڈی:آرمی چیف سےچیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی کی جنرل قمرجاوید باجوہ کوویڈیوکال ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے آج ابھی تھوڑی دیر پہلے چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی نے ویڈیوکال کے ذریعے رابطہ کیا ہے اوردوطرفہ معاملات پرگفتگو کی ہے
آرمی چیف سےچیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین نے باہمی دلچسپی کےامورپربھی گفتگوکی،آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران علاقائی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین نے افغان امن عمل پر بھی گفتگو کی اورپاکستان کی امن کی کوششوں کی تعریف کی
یورپی یونین کے ملٹری کمیٹی کے چیئرمین نے جنرل باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین سےتعلقات کےفروغ پربھی زوردیا اور
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کےساتھ تعلقات کواہمیت دیتاہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین سےمشترکہ مفادپرمبنی تعلقات کافروغ چاہتاہے
چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی نےامن کیلئےپاکستان کےکردارکوسراہنے کے ساتھ ساتھ فغان امن عمل سےمتعلق پاکستانی کوششوں کی بھی تعریف کی








