ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید خان کی ضلعی پولیس ننکانہ کے افسران سے ویڈیو لنک میٹنگ۔ میٹنگ میں ڈی پی او سردار موارہن خان، SP انویسٹی گیشن خالد رشید خان کے ہمراہ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ برانچز نے شرکت کی۔ آر پی او نے ضلعی پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور خصوصی ہدایات جاری کیں۔ آر پی او کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ننکانہ ضلعی پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔ نامکمل چالان، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، تھانوں کی روزمرہ کی کاروائی کا جائزہ، پینڈنگ ریفرنسز، تھانوں میں لگے CCTV کیمروں سے مانیٹرنگ، بنک ہائے اور وین کی سیکیورٹی، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، ریڈ وارنٹ کا تحرک، منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، کرائم سین یونٹ کا تحرک، دھند میں موثر گشت کا نظام، بچوں کی حفاظت، حساس مقامات کی سیکیورٹی، اچھی کارکردگی پر پولیس افسران و ملازمان کو تعریفی اسناد اور انعامات کی تقسیم اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انسدادی کاروائیاں یقینی بنائیں۔ میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او سردار موارہن خان نے تمام شرکاء میٹنگ کو آر پی او کی طرف سے ملنے والی ہدایات اور احکامات کے متعلق بریف کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز روازانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے علاقہ تھانہ میں بینک ہائے اور بینک وین کی سیکیورٹی کو چیک کریں۔ تھانوں میں پینڈنگ ریفرنسز کو جلد از جلد یکسو کریں۔ نامکمل چالان اور ریکارڈ کی تکمیل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے جامع پلان تشکیل دیکر گرفتاریاں یقینی بنائیں۔ بیرون ممالک میں موجود اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کروائیں۔ عوامی مسائل کے حل اور سائلین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ رکھیں تاکہ انصاف کی فراہمی کا عمل احسن طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔ ایس ایچ اوز دیئے گئے وقت اور شیڈول کے مطابق تھانہ میں حاضر رہیں اور عوام کے مسائل خود سنیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز کو CCTV کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا جو ایس ایچ او ٹائم اور شیڈول کے مطابق اپنے تھانہ میں موجود نہ ہو گا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون کو مزید موثر بنائیں اور ضلع بھر سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ او اپنے اپنے علاقہ تھانہ میں کم عمر بچوں کی حفاظت کے لیے ممکنہ اقدامات کریں سکولوں، کالجوں اور دینی مدارس کے منتظمین سے اس متعلق رابطہ مہم تیز کریں تا کہ کم عمر بچوں کی گمشدگی یا دیگر ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ ڈی پی او مزید کہنا تھا کہ آر پی او کے احکامات کے مطابق موسمی صورتحال کے پیش نظر دھند میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گشت کو موثر بنائیں۔ کسی بھی جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کا متحرک ہونا انتہائی اہم ہے لہذا کرائم سین یونٹ سٹاف کی تربیتی نشست یقینی بنائی جائے۔ کرائم سین یونٹ کا کسی بھی جائے وقوعہ پر بروقت پہنچنا اور شواہد اکٹھے کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈی ایس پی صاحبان اپنے اپنے سرکل میں تمام تھانوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ تھانہ کلچر کے نظام میں بہتری اور ضلعی پولیس کی مثالی کارکردگی میری اولین ترجیح ہے۔ تھانہ میں وہی ایس ایچ او قائم رہے گا جو اپنی سروس ڈلیوری بہتر بنائے گا۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سماجی خدمت اور انصاف کی فراہمی پولیس کا اہم فریضہ ہے تمام افسران آر پی او صاحب کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات اور احکامات کے مطابق کارکردگی کو بہتر بنائیں

Shares: