کراچی :سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو پر فوری ایکشن ،اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے مرحوم پولیس کانسٹیبل فائق عمر فاروقی کی فیملی کی فوری دادرسی کی

جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے فوری ایس ڈی پی او شادمان شکیل اعوان اور ایس ایچ او تیموریہ کو مرحوم پولیس کانسٹیبل کی فیملی کی داد رسی کو روانہ کیا

 

ایس ڈی پی او شادمان شکیل اعوان اور ایس ایچ او تیموریہ محمد نعیم شاہ بیگ گوٹھ سرجانی ٹاؤن جاکر فیملی سے ملاقات کی اور انہیں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی طرف سے مالی امداد کے ساتھ ساتھ محکمانہ تعاون کا یقین دلایا

مرحوم کی بیوہ بچوں اور والدہ کو یقین دلایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس ان کے ساتھ ہر طرح کے تعاون اور مدد کے لئے کھڑی ہے

Shares: