ودیا بالن جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں وہ اکثر اپنی وڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ گوگل کے وائس سرچ فیچر کا استعمال کررہی ہیں وہ گوگل سے کہتی ہیں ابھی زندہ ہوں تو جی لینے دو، بھری برسات میں پی لینے دو، مجھے ٹکڑوں میں نہیں جینا ہے، قطرہ قطرہ تو نہیں پینا ہے، یہ والا گانا سنا۔ ان کی اس گانے کی فرمائش پر گوگل کی جانب سے جواب آتا ہے کہ گانے کے باقی دو بول بچے ہیں وہ بھی تو گا لے۔ودیا بالن کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے . سوشل میڈیا
صارفین اسے بہت پسند کررہے ہیں. ودیا بالن کی اس وڈیو کے کمنٹس باکس میں ڈھیروں کمنٹس موجود ہیں جس میں سب نے یہی لکھا ہے کہ ہم نے اس وڈیو کو بہت زیادہ انجوائے کیا ہے.یاد رہے کہ ودیا بالن کا شمار بالی وڈ کی ان اداکارئوں میں ہوتا ہے جن کے زکر کے بغیر ہندی فلم انڈسٹری کی تاریخ ہمیشہ ادھوری رہے گی. ٹیلی ویژن سے شہرت کی بلندیوںکر پہنچنے والی ودیا بالن کے کریڈٹ پر زبردست کردار ہیں . ودیا کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں.