بالی وڈ اداکار اور کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہماری شادی میں کلئیر پتہ تھا کہ لڑکی والے کون ہیں اور لڑکی والے کون ہیں. لڑکے والے پنجاب کے تھے اور لڑکی والے یوکے سے آئے ہوئے تھے. ہم زرا رنگت میں سانولے تھے ، اور وہ سب گورے چٹے تھے، وکی کوشل نے یہ بھی کہا کہ کھانے کا بہترین انتظام تھا لیکن کھانے میں نقص نکالنے والے بھی تو ہوتے ہیں، جیسے پھوپھا جی نے کہہ دیا گول گپے ختم ہو گئے ، یا ایسی باتیں کرنے والے لوگ بھی تو موجود ہوتے ہیں،
وکی کوشل نے کہا کہ ”چاہے کترینہ کی فیملی یوکے سے آئی تھی لیکن کھانے کے معاملے میں وہ ہمارے جیسے ہی تھے ”، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہماری شادی کی تقریبات بہت اچھی رہیں، میں نے کترینہ کیف کی پسند کا ہی جوڑا زیب تن کیا تھا. یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 2021کے دسمبر میں شادی کی تھی ، دونوں ابھی تک ایک خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں. وکی کی حال ہی میں فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے ریلیز ہوئی ہے جسے بہت پذیرائی مل رہی ہے. اس کا ایک گانا تیرے واسطے میں بہت ہٹ جا رہا ہے.
تازہ ترینشوبز
میں کسی بھی پراجیکٹ کا پریشر نہیں لیتی سائرہ شہروز