اداکار وکی کوشل جو کہ کترینہ کیف کے شوہر ہیں وہ اکثر اپنی اہلیہ کی تعریفیں کرتے ہوئے دکھائی دیتےہیں، حال ہی میں‌انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری اہلیہ کو پنجابی بولنی نہیں آتی لیکن چند ایک الفاظ ہیں جو انہوں‌نے بولنا سیکھ لئے ہیں، وہ جب میرے ساتھ بولتی ہیں تو میں ان کے انداز پر فدا ہوجاتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ مجھے خوش کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہیں، انہوں نے مجھے خوش کرنے کے لئے ایک پنجابی گیت یاد کیا ، خود ہی اس گانے کو تلاش کیا اور یاد کیا، مجھے کہنے لگیں کہ میں نے آپ کے لئے ایک رومینٹک پنجابی سانگ یاد کیا ہے، میں‌بہت خوش ہوا میں‌نے کہا کہ ٹھیک ہے سنا دیجیے، انہوں نے جب سنایا تو میں حیران رہ گیا

کیونکہ وہ رومینٹ سانگ نہیں تھا بلکہ اسکے لفظ کچھ ایسے تھے میرے راستے میں‌آئے تو میں گولی مار دوں گی ، میں نے ان سے کہا کہ مجھے آپ کی محبت نظر آگئی میں نے محسوس کر لی کیونکہ آپ نے پنجابی گانا یاد کیا ہے میرے لئے لیکن اس گانے کو پلیز کہیں اور نہ گنگنا دیجیے گا، لوگ مجھے باتیں کریں گے اور آپکا مذاق اڑائیں گے.

Shares: