آج کل سارا علی خان کا جادو بالی وڈ کے سر چڑھ کر بول رہا ہے، اداکارہ زبردست اداکاری کرتی ہیں، ان کی حال ہی میں فلم ریلیز ہوئی زرا ہٹ کے زرا بچ کے. اسکی پرموشن کے دوران ان کے ساتھی اداکار وکی کوشل نے کہا کہ ہم سب امریتا سنگھ کو بہت پسند کرتے ہیں، اور ان کے سامنے بول بھی نہیں سکتے لیکن میں نے سارا علی خان کو اپنی والدہ کو ڈانٹتے ہوئے بھی دیکھا ہے. وکی اور سارا علی خان کپل شرما کے شو میںموجود تھے اور سارا کے سامنے ہی وکی کوشل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک دن دیکھا کہ سارہ علی خان اپنی والدہ امریتا میڈم کو ڈانٹ
رہی ہیں جس پر انہوں نے ان سے معلوم کیا کہ بات کیا ہے جس پر سارہ نے کہا کہ ممی کو عقل ہی نہیں ہے، 1600 روپے کا تولیہ خرید کر لے آئی ہیں اور اس بات پر یہ اپنی ممی کو مستقل جھاڑتی رہیں۔ وکی نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سارا علی خان فضول خرچ نہیں ہیں، اور وہ فضول خرچی کو پسند بھی نہیں کرتی ، یہاں تک کہ وہ بہت زیادہ کسی بھی چیزپر پیسہ خرچ کرنے کو پسند کرتی ہیں.