وکی لیکس کے بانی کو امریکا نے مانگا تو کیسے منہ کی کھانا پڑی

0
38

وکی لیکس کے بانی کو امریکا نے مانگا تو کیسے منہ کی کھانا پڑی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، امریکا ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے . برطانوی عدالت نےجولین اسانج کوامریکہ حوالگی کی درخواست مستردکر دی.ویکی لیکس کےبانی جولین اسانج کولندن کی ایکواڈورسفارت خانہ سےگرفتار کیاگیاتھا.امریکہ نےبرطانیہ سےجولین اسانج کی حوالگی کی باقاعدہ درخواست دے رکھی تھی.،

عدالت نے امریکا کو یہ کہہ کر جواب دیا ہے . جولین اسانج کی دماغی صحت تسلی بخش نہیں.جولین اسانج کوامریکہ حوالےکیاتووہ خود کشی کرسکتاہے.

جولین اسانج پر 10برس پہلےخفیہ امریکی فوجی دستاویزات شائع کرنے کا الزام ہے، امریکا نے جولیان اسانج کی حوالگی کیلئے برطانوی عدالت میں درخواست کر رکھی ہے۔

لندن کی اولڈبیلی کی عدالت نےجولین اسانج کی حوالگی کیلئے درخواست پر فیصلہ کیا، جولیان اسانج کی حمایت میں پئیر کوربن کے علاوہ حمایت کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جولیان اسانج پر مجموعی طور پر 18 الزامات عائد کئے گئے تھے، جن میں کمپیوٹر ہیک کرنے اور دفاعی معلومات افشا کرنے کا بھی الزام تھا۔

جولیان اسانج انتہائی سیکورٹی والی جیل ایچ ایم پی بیلمارش جیل میں قید رکھا گیا ہے، انہیں 7 دسمبر 2010 کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

جولیان اسانج نے سات برس لندن میں ایکویڈور کے سفارتخانے میں بطور سیاسی پناہ گرین کے گزارے

Leave a reply