پاکستان شوبز انڈسٹری کا معروف ادکارہ کی حامد میر پر سخت تنقید کہا جب دلیل نا ہو تو دلال بن جاو یہی انکی صحافت ہے

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معورف اداکارہ اور نامور سینئیر اینکر پرسن حامد میر کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی وینا ملک نے حامد میر پر سخت تنقید کرتے ہوئےکہا جب دلیل نا ہو تو دلال بن جاؤ یہی انکی صحافت ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گذشتہ روز جرنلسٹ ملک رمضان اسرا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میر شکیل کو بےبنیاد کیس میں نیب نے گرفتار کیا، بغض کی آگ اتنی تھی کہ بڑے بھائی جو بستر مرگ پر تھے سے ملنے تک نہیں دیا گیا


انہوں نے حامد میر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ حامد میرنے قلم حق بلند کیا تو انکےخلاف کمپین چلائی گئی کیونکہ ان کا بطور صحافی یہ جرم ہےکہ عام پاکستانی کےایجنڈے پر کام کرتے ہیں

صحافی ملک رمضان کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے حامد میر نے لکھا کہ شکریہ ملک رمضان اسرا صاحب لیکن ایک بات تو مانئے ہمیں گالیاں دلوانے کے لئے طاقتوروں کو انہیں استعمال کرنا پڑتا ہے جو دشمن ملک میں جا کر پیسے کمانے کے لئے اپنا سب کچھ اتارنے میں مشہور ہیں شکر ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت ان محب وطن ضمیر فروشوں کی اصلیت جانتی ہے


حامد میر کی اس ٹویٹ پر وینا ملک نے سینئیر اینکرپرسن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹویٹ کی اداکارہ نے لکھا کہ جب دلیل نا ہو تو دلال بن جاؤ یہی انکی صحافت ہے

وینا ملک نے کہا نامرد کی نشانی ہے وہ دلیل کی بجائے عورت پر کیچڑ اچھا لنے لگتا ہے اگر میں غلط نہیں تو آ پ وہی ہیں نا جو کہتے تھے میری بیٹی کا جسم اسکی مرضی؟

ادکارہ نے حامد میر کومزید کڑے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ غداری کے تمغے کسے ملے عوام جا نتی ہے انکل اب کمنٹس میں عوام کی رائے دیکھ کر اپنی اوقات جان لینا

حامد میر کی اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے بھی حامد میر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

آپکا خاوند اس کے علاوہ بھی کوئی کام کرتا ہے؟ فردوس عاشق اعوان کا شرمناک سوال

Shares: