شہباز شریف کا اعلان انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے:قاسم سوری

0
53

اسلام آباد: سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا اعلان انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔اطلاعات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی بھی وڈیو آنے والی ہے، پنجاب میں 100 یونٹ بجلی مفت صرف ڈرامہ اور انتخابی اسٹنٹ ہے۔

قاسم سوری نے کہا کہ شہباز شریف کا اعلان انتخابی ضابطہ کی بھی خلاف ورزی ہے، یہ معاملہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کیلئے امتحان ہے، تمام مسائل کا واحد حل شفاف الیکشن اور حقیقی آزادی کے دن قریب آگئے۔

قاسم سوری نے کہا ہے کہ عمران خان اور تمام قیادت کیخلاف مقدمات کی بھرمار ہے لیکن ہم جھکنے والے نہیں۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں قاسم خان سوری نے کہا تھا کہ نا اہل، امپورٹڈ، کرپٹ، کریمنل ٹولے اور سازشیوں کے ہاتھوں آج یہ دن بھی دیکھنا پڑ گیا ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنا خصوصی رحم فرمائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان بے شرموں سے جلد پاکستان کی جان چھڑائے ورنہ یہ پورا ملک ہی کھا پی کر بقایا بیچ دیں گے، پالیسی سازی میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے پاکستان میں سگریٹ کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کےبھائی اسد شاہ ڈائریکٹر PTC/برٹش امریکن ٹوبیکو ہیں، جبکہ مریم اورنگزیب کے شوہر بھی PTC/برٹش امریکن ٹوبیکو کے ڈائریکٹر ہیں۔

Leave a reply