اسلام آباد:اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد: وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے اہم حکم جاری کردیا ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ملاقات ہوئی، جس میں آئی جی اسلام آباد نے گولڑہ میں جوڑے پر تشدد کیس پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔
آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم کو کیس میں گرفتار ملزمان سے متعلق سمیت متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے بیانات ،ملاقات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد کو ہر پہلو سے کیس کی تفتیش کو آگے بڑھانے کی ہدایت کردی۔
اطلاعات میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کے نام پاسپورٹ واچ لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے اورپولیس اس ساری صورتحال کو مانیٹر کررہی ہے
پولیس کے مطابق اس گینگ کے کارندے متاثرین سے الگ الگ بھتہ وصول کرتے رہے
دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھی معاملے پر نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے کمیٹی کی آئندہ میٹنگ میں بریفنگ طلب کرلی گئی ہے۔
یاد رہے اسلام آباد تشدد کیس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ متاثرہ جوڑے نے شادی کرلی، شادی کی تصدیق بیانات ریکارڈ کرانے کے دوران ہوئی۔
گذشتہ روز اسلام آباد ای الیون لڑکا اور لڑکی کو برہنہ اور تشدد کیس وفاقی پولیس نے متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے بیانات ریکارڈ کئے تھے، بیانات 161کے تحت بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ وزیراعظم کے حکم کے بعد پولیس اور ایف آئی اے حکام بڑے سرگرم ہیں اورملزمان کوکٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم بھی ہیں