سیالکوٹ :ڈسکہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز کاسرعام ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں پر تشدد

آغاز ہاوسنگ سوسائٹی کے گارڈز کا پولیس پر تشدد گارڈز اور انتظامیہ نے تھانہ ستراہ کے ایس ایچ او سمیت متعدد اہلکاروں کو سر عام تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر)ڈسکہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز کاسرعام ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں پر تشدد،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
ڈسکہ تھانہ ستراہ کے علاقہ میانوالی بنگلہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (آغاز ہاؤسنگ سوسائٹی)کے گارڈز کا پولیس پر تشدد گارڈز اور انتظامیہ نے تھانہ ستراہ کے ایس ایچ او سمیت متعدد اہلکاروں کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر پولیس موقع پر پہنچی تو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز اور انتظامیہ نے پولیس پارٹی کو گالم گلوچ اور تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔

9 ملزمان کے خلاف تھانہ ستراہ میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے پولیس اہلکاروں اور ایس ایچ او پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد آر پی او گوجرانوالہ نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں کہا کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی

دوسری طرف پولیس نے مرکزی ملزم کوگرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ہے

Leave a reply