بہاولنگر:عورت پرتشدد کی ویڈیو منظرعام آنے پر ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کا نوٹس،اطلاعات کے مطابق بہاولنگر کے علاقے رانجھے والا میں عورت پر تشدد کی ویڈیو منظر عام آنے پر ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کی چیئرپرسن کنیز فاطمہ چدھڑنے لے لیا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ رانجھے گاوں میں خاتون پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب نے ڈی پی او بہاول نگر ظفر بزدار سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

 

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت ایف آئی آر درج کروا دی

ڈی پی او نے چیئرپرسن کنیز فاطمہ چدھڑ کو بتایا کہ ان کی ہدایات جاری ھونے کے فوری بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہے

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور متاثرہ خاتون کو تحفظ فراہم کیا جائے

دوسری طرف عوام الناس پریشان ہیں کہ ملک میں خواتین پر تشدد کے واقعات نہ تھم سکے ، سوشل میڈیا پراہل پاکستان کا کہنا تھا کہ ظالم خاوند کا اپنی بیوی کو باندھ کر بہیمانہ تشدد ہے مگرجب تک کوئی داد رسی کےلیے چیخے چلائے نہ کوئی پوچھتا نہیں

بعض کا یہ کہنا تھا کہ حسین نامی شخص کی جانب سے بیوی پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،ویڈیو میں عورت کے پاوں چھت سے باندھ کر ڈنڈوں سے کیے گئے تشدد کو دیکھا جاسکتا ہے. لیکن پچھلے واقعات کی طرح یہ بھی کاغذوں کی زینت بن کرختم ہوجائے گا اورحوا کی بیٹیاں پھر رسوا ہوتی رہیں گی

Shares: