شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین نارنگ منڈی میں دوکانداروں کے تشدد کانشانہ بننے والے بچوں کو ملنے نارنگ منڈی پہنچ گئے بچوں کو کپڑے، کتابیں اور چاکلیٹس کے تحائف بھی دئیے۔

بچوں پر وحشیانہ تشدد منہ کالا کر کے بازار کے چکر لگوانے کے اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث دو مجرم گرفتار کر لئے گئے ہیں
واقعہ کی تفصیل کچھ یوں کہ موبائل مارکیٹ نارنگ منڈی میں چار کم عمر بچوں پر چوری کا الزام عائد کر کے ان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا
ریل بازار نارنگ منڈی کے دکان داروں نے محض چوری کے شبہ پر بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا
بچوں کا منہ کالا کر کےآدھے سر کے بال منڈوا کر پورے بازار کا چکر لگوایا گیا
جوتوں، گھونسوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا
جبکہ اس بہیمانہ تشدد سے بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی
تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان فہد ریاض اور اختر علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے
تشدد کا نشانہ بننے والے دو بھائی دس سالہ مبشر نو سالہ کاشف علی محنت کش بابر علی کے بیٹے ہیں
جبکہ دوسرے دو بھائی نو سالہ عمران عرف مانی اور گیارہ سالہ مصطفیٰ علی رضا کے بیٹے ہیں
چاروں بچے آبادی گھوڑے شاہ لاہور سے نارنگ منڈی میں اپنے ننہال کے ہاں آئے ہوئے تھے

جہاں پر کانسٹیبل تنویر کے والد نے ان پر مبینہ طور پر 20 ہزار روپے کی چوری کا الزام لگایا
اور تشدد کا نشانہ بنایا

تشدد کیس کا مقدمہ 7 ملزمان عمران جہانگیر ندیم حیدری شاہد علی سمیع اللہ محمد اصغر فہد ریاض اور اختر ولد غلام حسین کے خلاف زیر دفعہ 342/337V/328A/355 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

Shares: