ویرات کوہلی کو زندگی کا سب سے بڑا دھچکا، مداح افسردہ

0
61

برمنگھم (اے پی پی) سٹیون سمتھ کوہلی کا ریکارڈ پاش پاش کرتے ہوئے تیز ترین 25 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے دوسرے، ایشز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے پانچویں آسٹریلوی بلے باز بن گئے.

آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 25 سنچریاں بنانے والے نہ صرف آسٹریلیا بلکہ دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر پانچویں آسٹریلوی بلے باز ہونے کا اعزاز بھی پا لیا ہے۔ وہ 2002ءمیں میتھیو ہیڈن کے بعد ایشز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں جڑنے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری پہلے ایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ سمتھ نے 119 اننگز میں 25 ٹیسٹ سنچریاں بنا کر کوہلی کا تیز ترین 25 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 127 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ عالمی ریکارڈ پر ڈان بریڈمین کا قبضہ برقرار ہے جنہوں نے محض 68 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

اس کے علاوہ سمتھ ایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے پانچویں آسٹریلوی بلے باز ہیں۔ اس سے قبل ویرن بریڈسلے، آرتھر مورس، سٹیووا اور میتھیو ہیڈن بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

Leave a reply