لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر کا صوبائی نمائندہ پنجاب ایلیکس بلینگر اور سیکنڈسیکرٹری میری تھامسن کی پی ٹی آئی پنجاب سیکرٹریٹ کینال ویو آمد- وفد کا پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ کا دورہ کرنے پر برطانوی وفد کا خیر مقدم کیا، برطانوی ہائی کمشنر کے وفد نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے ملاقات کی- ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ٹریڈ، ایگریکلچر، ٹیکنالوجی، تعلیم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا- برطانوی ہائی کمشنر کے وفد نے پی ٹی آئی حکومت کے احساس پروگرام اور کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کا سراہا- برطانوی وفد نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے اندر خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، وفدسے ملاقات کے موقع پر گفتگو میں اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی موثر حکمت عملی سے کورونا وباء پر قابو پایا وہ دنیا کے لئے مثال ہے، وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے دنیا معترف ہے، دنیا کورونا سے نمٹنے اور قابوپانے کی پالیسیوں کو سراہا رہی ہے، صنعتی اور تعمیراتی سیکٹر ترقی کی بلند سطح پر ہیں۔
تحریک انصاف شمالی و جنوبی لاہور 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرے گی، اس سلسلے میں بھارتی مظالم کے خلاف مال روڈ چیئرنگ کراس پر احتجاج کریں گے، احتجاج کے شرکاء سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان، صدر جنوبی لاہور ملک ظہیرعباس کھوکھر سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے، جس میں پی ٹی آئی کے عہدیداران، کارکنان اور کشمیری عوام شرکت کرے گی۔