![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/11/WhatsApp-Image-2022-11-26-at-6.21.12-PM.jpeg)
گوجرہ ,باغی ٹی وی (عبدالرحمن جٹ نامہ نگار)ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پنجاب کاانٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم اورزیر تعمیرہاسٹل کا دورہ
تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پنجاب ملک ثناء اللہ کاانٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم اورزیر تعمیرہاسٹل کا دورہ کیا۔ہاسٹل کی تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے۔ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پنجاب ملک ثنا ء اللہ کے دورہ کے موقع پر ڈی ایس اورمحمدجمیل اور استاد اسلم روڈ اہاکی اکیڈمی کے کوچ خاور جاوید انٹر نیشنل بھی موجود تھے۔ایڈیشنل سیکرڑی سپورٹس پنجاب نے اپنے دورہ کے دوران زیر تعمیر ہاسٹل کا تفصیلی طور پر معائنہ کیااور ٹھیکیداران کو خصوصی ہدایت کی کہ ہاسٹل کی تعمیر میں میٹریل کی کوالٹی اور معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور ہاسٹل کی تعمیرکو30جنوری تک ہر صورت مکمل کیاجائے۔بعدازاں انہوں نے ہاکی سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا۔