ٹھٹھہ میں ڈاکو راج ،نارتھ ناظم آباد کے کوسٹرمیں سوار زائرین کو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ میں ڈاکو راج قائم ،نارتھ ناظم آباد کے کوسٹرمیں سوار زائرین کو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا
تفصیل کے مطابق شیخ سومار سے واپسی میں آتے ہوئے کراچی نارتھ ناظم آباد کے رہائشی زائرین قریشی درگاہ پر لنگر نیاز باٹنے کے بعد واپسی پرگوٹھ موسیٰ خاصخیلی برادری میں زائرین کی کوسٹر کو 8،9 اسلحہ لیس ڈاکوؤں نے کوسٹر روک کر نقد رقوم اور موبائل فون اوردیگرقیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے ،جبکہ ٹھٹھہ پولیس اور ایس ایچ او ٹھٹھہ کارات کا گشت صرف معززخاندانوں کے گھروں میں بغیروارنٹ گرفتاری داخل ہوکر گھرمیں موجود خواتین کو ہراساں کرنا ہے جبکہ جب تھانہ ٹھٹھہاور تھانہ مکلی میں موجودہ ایس ایچ اوزتعینات ہوئے ہیں شہر میں کرائم ریٹ بڑھ گیا ہے ،ذرائع کیا کہنا ہے کہ ان دونوں ایس ایچ اوز کے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ یارانے ہیں ،اس لئے جرائم پیشہ مجرمان کے خلاف کارروائیاں نہ ہونے کی وجہ سے یہ وارداتوں روزافزوںاضافہ دیکھنے کومل رہاہے،اب ٹھٹھہ شہر میں آنے والے زائرین اور جو سیروتفریح کیلئے سیاح آتے ہیں وہ بھی محفوظ نہیں رہے، ٹھٹھہ کی عوم اب کس سے اپنی فریادیں جاکرکریں ،ایس ایس پی ٹھٹھہ کی ان ہوشرباء ہونے والی وارداتوں مبینہ خاموشی سے کئی سوالات جنم لینے لگے ،عوام میں چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں ،ارباب اختیار نوٹس لینے کاعوامی مطالبہ-

Leave a reply