کوئٹہ :بالآخر احتجاج رنگ لے آیا اور اسی احتجاج کی وجہ سے بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اقبال ہراسگی کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے دستبردارہونا پڑا ہے
بھارتی ناظم الامور حاضر ہوجائے، دفتر خارجہ طلبی
ذرائع کے مطابق گورنر سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق سابق وائس چانسلر جامعہ بلوچستان کی جانب سے یونیورسٹی کے چانسلر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو درخواست کی گئی تھی کہ وہ معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں جس پر پروفیسر کی دستبرداری کی درخواست قبول کرلی گئی۔دوسری طرف طالبعلموں کا کہنا ہےکہ ایسا ہرگز نہیں بلکہ یہ احتجاج کے بعد وائس چانسلر نے مجبورا عہدہ جھوڑا ہے
ائیر پورٹ سے نشہ آور ادویات برآمد
دوسری طرف یہ بھی سنا جارہا ہےکہ پروفیسر جاوید اقبال ایف آئی اے کی جانب سے یونیورسٹی ہراسگی کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے دستبر دار رہیں گے، پروفیسر کی دستبرداری کے بعد پروفیسر محمد انور پانیزئی کو قائم مقام وی سی جامعہ بلوچستان تعینات کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر جاوید اقبال نے اپنے عہدے سے دستبرداری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ہراسگی کیس کی تحقیقات شفاف انداز میں ہوں۔ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کریں گے۔








