اوور سیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی
عدالت نے درخواست پر سماعت نومبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی عدالت نے اوورزسیز کو ووٹ کا حق دینے متعلق کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی گزشتہ سماعت پر عدالت نے قرار دیا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت اوورسیز پاکستانی ووٹ کا حق رکھتے ہیں وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ 2018 کے ضمنی الیکشن میں اوورسیز پاکستانی کو ووٹ کا حق دیا گیا تھا گزشتہ سماعت پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ اوور سیز کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ہم نے دو بار پارلیمنٹ کے سامنے رپورٹ رکھی تھیں.سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تین ٹیکنیکل کمیٹی بنائی سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ہم نے کنسلٹنٹ کی خدمات بھی لے لی ہیں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ہم نے ای وی ایم ووٹنگ مشین کو بغور مشاہدہ کے بعد فٹ قرار دیا ہے. سیکرٹری الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ہم عدالت میں تجاویز پیش کرنے کو تیار ہیں.
عدالت نے قرار دیا تھا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ 25 بلین پاکستان بھیجتا ہے. اگر ہم انکو وقت کا حق نہ دیں ؟ عدالت نے قرار دیا تھا کہ لگتا ہے اوورسیز وزارت کو کیس سے دلچسپی نہیں ہے.عدالت نے قرار دیا کہ اتنا اہم نوعیت کا معاملہ ہے مگر کوئی سنجیدہ نہیں ہے عدالت نے قرار دیا تھا کہ کم از کم وزیراعظم پاکستان جب بیرون ملک دورے پر جائیں تو اوورسیز پاکستانی ان سے سوال نہ کریں عدالت نے قرار دیا تھا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ ملین ڈالرز بھیجتے ہیں انکو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا
جسٹس رسال حسن سید نے شہری سلیمان شبیر کی درخواست پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے تحت حق رائے دہی ہرشہری کا بنیادی حق ہے عدالت اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنےکی اجازت دے۔
عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا